۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے حتمی دفاع کے بعد جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری غزہ میں نسل کشی پر جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی شکایت کا جواب دینے میں اسرائیل کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رونالڈ لامولا نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایک قابل اعتماد مقدمہ پیش کیا ہے، جس کی تفصیل ہمارے وکلاء نے دی ہے، اس کا جواب دینے میں اسرائیل آج بری طرح ناکام رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف نے مزید کہا کہ ہمارے وکلاء نے اب عدالت کو قائل کرنے والے حقائق فراہم کیے ہیں اور قانون ہمارے حق میں ہے۔

جنوبی افریقہ کے اس اہلکار کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کا نمائندہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی شکایت کی دوسری سماعت میں پیش ہوا اور جنوبی افریقہ کی شکایت کو مسترد کرنے میں اپنے دلائل پیش کئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کی شکایت کی پہلی سماعت گزشتہ روز ہوئی، یہ سیشن جمعرات کو ہندوستانی وقت کے مطابق 10.30 بجے صبح میں ہوا۔

جنوبی افریقہ کے نمائندے نے اس عدالت میں اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کے نمائندے نے کہا:1948 کے بعد سے، اسرائیل نے منظم طریقے سے فلسطینی عوام کو بے گھر اور آوارہ کر دیا ہے اور جان بوجھ کر ان کے بین الاقوامی کو پامال کر رہا ہے، ہم اسرائیل کے اس امتیازی قوانین اور پالیسیوں کے سلسلے میں فکر مند ہیں جس سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .