۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
خیبر میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر رقیہ کو شیعہ شناخت پر قتل کردیا گیا

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کے دانشور طبقہ اور ڈاکٹر انجئینرز کا قتل دراصل پاکستان کے مستقبل کا قتل ہے۔عورتوں پر حملہ کرنا دشمن کی بیغیرتی اور پستی کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارہ چنار سے پشاور آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔مسافر کوچ کے علاوہ منی گاڑی میں سوار ڈاکٹر رقیہ اور انکے والد پر بھی دہشت گردوں نے اندھا دھند فارنگ کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر رقیہ شہید ہوگئیں اور انکے زخمی والد ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔ڈاکٹر رقیہ خیبر میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئیر کی طالبہ تھیں۔شہیدہ کا تعلق پارہ چنار سے تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے جلسہ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ پارہ چنار سے بدلہ لیں گے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے سانحہ صدہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار سے پشاور جانے والے مومنین کو بے دردی سے شہید کردیا جارہا ہے۔اس واقعہ میں ڈاکٹر رقیہ نجف کو بھی شہید کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دانشور طبقہ اور ڈاکٹر انجئینرز کا قتل دراصل پاکستان کے مستقبل کا قتل ہے۔عورتوں پر حملہ کرنا دشمن کی بیغیرتی اور پستی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ایجنڈا کے تحت ملک میں افراتفری پھیلانے کے لئے ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور ی پر پارہ چنار کے علاقائی امن کو بحال کریں اور قاتلوں کو گرفتار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .