۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ / پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی نے کہا: پارہ چنار میں بے گناہوں کا قتل تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی نے کہا: پارہ چنار میں بے گناہوں کا قتل تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے۔

انہوں نے سانحہ پارہ چنار کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی اور مذہبی دہشت گردی پروان چڑھے۔ ملکی امن کے دشمن افواج پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جس کا مقصد پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو کمزور کرنا ہے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا: ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی قابل مذمت ہے بلکہ افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی میں بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے، یہ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی اور مذہبی دہشت گردی پروان چڑھے۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی نے شہداء و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وطن عزیز امن کا گہوارا بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .