۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
سربراہ مرکز تبلیغات غدیر

حوزہ/ سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کے سربراہ حجت‌ الاسلام محمد حسین حیدری نے ضلع کرم ایجنسی پاراچنار میں رونما ہونے والے حالیہ دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کے سربراہ حجت‌ الاسلام محمد حسین حیدری نے ضلع کرم ایجنسی پاراچنار میں رونما ہونے والے حالیہ دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار میں ایک عرصہ سے مسلسل سازش کے تحت بے گناہ مظلوم شیعہ افراد کا قتل عام کیا جارہا ہے۔

حجت‌ الاسلام محمدحسین حیدری نے پاکستان میں حالیہ ہونے والی دہشتگردی میں اساتذہ کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور ملک دشمن کاروائی قرار دیا اور حکومت وقت بالخصوص صوبۂ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی دے۔

انہوں نے اس عظیم سانحہ میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے ساتھ انہیں صبر وتحمل کی تلقین کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .