۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

حوزہ / جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا: پارہ چنار واقعہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ بدقسمتی سے اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا: پارہ چنار واقعہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ بدقسمتی سے اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں، ملک اس وقت سنگین سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے، ملک دشمن عناصر اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کو افتراق و انتشار اور بدامنی کا شکار کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شمالی وزیرستان اور پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعات پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ ملک دشمن عناصر کی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی ایک گھناؤنی سازش ہے، اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں دوسری طرف ملک اس وقت سنگین سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا: ملک دشمن عناصر اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کو افتراق و انتشار اور بدامنی کا شکار کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

صاحبزادہ محمد زبیر نے مزید کہا: ملک کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل تلاش کریں تاکہ دشمنوں کے عزائم ناکام ہوں اور ملک استحکام کی طرف گامزن ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کے پس پردہ جو کردار ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .