۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
جعفریہ الائنس کراچی پاکستان

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان نے کراچی کی سطح پر ضلعی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع ملیر کے کوآرڈینیٹرز اور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان نے کراچی کی سطح پر ضلعی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع ملیر کے کوآرڈینیٹرز اور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کا ضلعی اجلاس؛ برادر ثمر عباس اور برادر اختیار امام ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر

اس سلسلے میں ایک اجلاس مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکرٹری جناب شبر رضا نے ضلع ملیر کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اعلان کیا اور جناب ثمر عباس زیدی اور اختیار امام رضوی کو ضلع ملیر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔

جعفریہ الائنس پاکستان کا ضلعی اجلاس؛ برادر ثمر عباس اور برادر اختیار امام ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عزاداری اور عزاداروں کی خدمت کرنا ہمارا عزم ہے اس سلسلے میں ایام عزا سے قبل کراچی میں ضلعی سطح پر جعفریہ الائنس کوآرڈینشن کمیٹیوں کو تشکیل دیکر عزاداری کے فروغ اور اسکے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

اجلاس میں ضلع ملیر کے جلوس پرمنٹ ہولڈرز، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیاں مجالس، مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جعفریہ الائنس پاکستان کا ضلعی اجلاس؛ برادر ثمر عباس اور برادر اختیار امام ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر

اس موقع پر جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ اور عاملہ کمیٹی کے اراکین بشمول مولانا حسین مسعودی، ثروت رضوی، اکبر موسوی، شمس الحسن شمسی، ڈاکٹر علی عباس، شہزاد رضوی، سبط رضا، برادر ضیاء اور غیور عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے نائِب صدر مولانا نشان حیدر ساجدی، آئی ایس او کراچی کے جنرل سیکرٹری برادر سروش اور دیگر علماء و ذاکرین نے شرکت کی۔

جعفریہ الائنس پاکستان کا ضلعی اجلاس؛ برادر ثمر عباس اور برادر اختیار امام ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .