۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سرکل اسٹڈی پروگرام

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر اسٹڈی سرکل پروگرام کے تحت مدرسہ خاتم النبیین (ص) کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے اسٹڈی سرکل پروگرام منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر اسٹڈی سرکل پروگرام کے تحت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے اسٹڈی سرکل پروگرام منعقد ہوا۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسٹڈی سرکل پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر اسٹڈی سرکل کے شرکاء نے باری باری کتاب کے ایک ایک پیراگراف کو پڑھا۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے۔ آئمہ ہدی علیہم السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے اور قرآن کریم اور وارث قرآن نے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا ہے۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ کتاب کا مطالعہ ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ہر یونٹ میں ایک چھوٹی لائبریری ہونی چاہیئے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مطالعہ کی عادت ختم ہو گئی ہے کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں، کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام دیا گیا ہے اس پروگرام کے نفاذ سے تنظیمی فعالیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آئمہ (ع) کی سیرت طیبہ سے آگہی کے لئے، رہبرِ انقلاب کی کتاب ”ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد“ کا مطالعہ ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .