۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ اختتامیه دومین المپیاد قرآنی علمی حوزه علمیه خوزستان

حوزہ/ مدرسہ امام خمینی (رہ) اہواز کے سربراہ نے کہا: قرآن کی حقانیت اور اہل بیت(ع) کی حقانیت میں کوئی فرق نہیں ، جس طرح ہمیں قرآن سے متمسک رہناچاہیے اسی طرح اہل بیت (ع) کے نورانی کلام سے بھی متمسک رہنا چاہئے، کیوں کہ اہل بیت (ع) قرآن کے حقیقی مفسر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اہواز میں واقع مدرسہ امام خمینی (رہ) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین گلزار نے کہا: میں ان تمام طلاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو قرآن کریم سے وابستہ ہیں اور اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں، ہم سب کو قرآن کریم سے غفلت نہیں برتنا چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ عمر ہوں ہی گزر جائے اور پھر ہمیں افسوس ہو اور حسرت سے کہیں کہ اے کاش وہ جوانی کے لمحات دوبارہ پلٹ آتے اور ہم قرآن مجید کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکتے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے بہت سے بزرگ علمائے کرام، جیسے مرحوم ملا صدرا، جنہوں نے اپنی زندگی دوسرے کاموں میں گزاری، اور دوسرے علوم پر اپنی زندگی صرف کرتے رہےوہ اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اس نتیجے پر پہنچے کہ انہوں نے صرف حاشیے میں اپنی زندگی گزاری، اے کاش وہ اپنی زندگی قرآن کے ساتھ گزارتے۔

مدرسہ امام خمینیؒ اہواز کے سربراہ نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا کہ ہم جو بھی علم سیکھتے ہیں وہ ایک طرح سے ذریعہ اور آلہ ہیں کہ ہم اس کے ذریعہ سے قرآن کریم سے اپنی زندگی کے اصول کو حاصل کر سکیں۔

انہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روایت «عَلِیٌّ مَعَ القُرآنِ وَ القُرآنُ مَعَ عَلِیٍّ، لَن یَفتَرِقا حَتّی یَرِدا عَلَیَّ الحَوضَ»علیؑ قرآن کے ساتھ اور قرآن علیؑ کے ساتھ ہے" کی جانب ااشارہ کرتے ہوئے کہا: مجھے حیرانی اس بات کی ہے کہ بہت سے اہل سنت کے بہت سے بزرگ علماء نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا لیکن افسوس کہ ان میں سے کسی نے بھی اس حدیث کی حقیقت کو نہیں سمجھا۔

انہوں نے مزید کہا: اگر قرآن علی (ع) کے ساتھ ہے اور علی (ع) قرآن کے ساتھ ہیں تو امیر المومنین (علیہ السلام) کا شیعہ قرآن سے کیسے دور ہوسکتا ہے؟ کیا ایک طالب علم کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کو امیرالمومنین علیہ السلام کے مکتب کا طالب علم بھی سمجھے اور قرآن سے دور بھی ہو؟

انہوں نے کہا: قرآن کی حقانیت اور اہل بیت(ع) کی حقانیت میں کوئی فرق نہیں ، جس طرح ہمیں قرآن سے متمسک رہناچاہیے اسی طرح اہل بیت (ع) کے نورانی کلام سے بھی متمسک رہنا چاہئے، کیوں کہ اہل بیت (ع) قرآن کے حقیقی مفسر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .