۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رضایی اصفهانی

حوزہ/ امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ کی تفسیری روش، معاشرے کے تمام افراد کیلئے بہت ہی جامع اور عملی نمونہ ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی رضائی اصفہانی نے امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے طریقے اور علمی نشست اور مقالہ نویسی کے ورکشاپس کے انعقاد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا ایک اہم ترین مقصد، قرآنی موضوعات پر امام خامنہ ای کے افکار، قرآنی اختراعات، قرآنی ثقافت کے فروغ اور اسلامی حکومت کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں، آپ کے قرآنی کردار کی تبیین کرنا ہے۔

انہوں نے اس عظیم علمی کانفرنس کے آغاز، علمی آثار اور مقالات کی جمع آوری کیلئے کئے گئے اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس کانفرنس کا ایک اہم موضوع، آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ کے تفسیری طریقۂ کار یا روش سے متعلق ہے، کیونکہ آپ کی تفاسیر، معاشرے کے تمام افراد اور نئی نسل کیلئے بہت مفید اور قیمتی ہیں۔

انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد میں مختلف علمی مراکز اور اداروں کی شرکت اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، مزید کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ نے مختلف قرآنی مباحث اور موضوعات کی جانب توجہ دلائی ہے جن میں سے ایک موضوع، قرآن کی تلاوت کا موضوع ہے، جیسا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں قاریان قرآن سے ملاقات میں، آپ نے تلاوت قرآن کے بارے میں اہم نکات بیان کئے، جبکہ حفظ قرآن پر تاکید کرتے ہوئے ملک میں ایک کروڑ سے زائد حافظوں کی تربیت پر زور دیا۔

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی قرآن و حدیث فیکلٹی کے سربراہ نے کہا کہ قرآن میں تدبر اور قرآن کی تفہیم کی بحث نیز ان موضوعات میں سے ایک ہے جن پر، امام خامنہ ای مدظلہ تاکید فرماتے ہیں اور تفسیر کی بحث میں، آپ کی خاص روش اور نظریات ہیں، جن کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ تجزیہ و تحلیل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای مدظلہ تفسیر میں مختلف روش کا استعمال کرتے ہیں اور درحقیقت آپ کی تفسیری روش ایک جامع روش ہے۔ آپ اپنی تفسیری روش کے ذیل میں تربیت اور اخلاق کے ذیلی موضوعات اور سیاسی، ثقافتی اور سماجی مفاہیم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین استاد علی رضا رضائی اصفہانی نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں 200 علمی اور تحقیقی مقالات شائع کئے جائیں گے اور ان مقالہ جات کو 17 علمی تخصصی مجلوں میں زیور طباعت سے آراستہ کیا جائے گا، جبکہ علمی اور تحقیقی مقالہ جات سمیت دیگر مضامین اور نئے محققین کے آثار اور مقالات پر بھی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علمی کانفرنس کی خصوصیات میں سے ایک اس کا مختلف زبانوں پر مشتمل ہونا ہے، تاہم اس کام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہماری پیشن گوئی، دنیا کی 20 مختلف زبانوں میں مقالات کی جمع آوری ہے اور اس سلسلے میں کانفرنس کی بین الاقوامی کمیٹی بہت فعال ہے۔ کانفرنس کے توسط مختلف زبانوں میں مقالات کی جمع آوری، عالم اسلام کے محققین کو قلم فرسائی میں مزید کوششیں کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

آخر میں، انہوں نے کہا کہ مقالات کے خلاصوں سمیت 900 سے زائد مقالات سیکرٹریٹ تک پہنچ چکے ہیں۔ خدا سے امید ہے کہ وہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمیں اسلامی نظام، قرآن کریم اور اہل بیت (ع) کی خدمت کرنے کا موقع فراہم فرمائے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار“ کیلئے دنیا بھر سے مختلف زبانوں میں مقالات جمع کئے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .