امام خامنہ ای کے قرآنی افکار
-
رہبرِ انقلاب کے افکار کی شناخت اور ضرورت پر چینیوٹ میں علمی نشست کا انعقاد؛
رہبرِ انقلاب کے افکار کی شناخت اور پیروی،ایک اجتماعی ذمہ داری، ڈاکٹر بشوی
حوزہ/امام خامنہ ای کے افکار کی شناخت، اہمیت، ضرورت اور حمایت کے موضوع پر ایک علمی نشست، جامعہ چینیوٹ میں منعقد ہوئی، جس سے امام خامنہ ای مدظلہ کے افکار پر جاری کانگریس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔
-
یونیورسٹی آف تبریز میں امام خامنہ ای کے قرآنی افکار پر Congress کا انعقاد:
قرآنِ کریم کا پیغام عام ہو رہا ہے، محققین کا اجلاس سے خطاب
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی Congress کا چھٹا اجلاس یونیورسٹی آف تبریز میں منعقد ہوا، جس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت کئی دیگر ایرانی یونیورسٹیوں کے محققین، طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
رہبر معظم کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے عنوان سے پالیسی ساز کونسل کا اجلاس
حوزہ/ اس کانفرنس کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ بین الاقوامی کمیٹی اب تک 18 ممالک سے 21 زبانوں میں 250 مضامین تیار کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ میری ڈاکٹر عباسی کو تجویز ہے کہ ایک آزاد اور مستقل بین الاقوامی کمیٹی بنائی جائے۔ مختلف ممالک میں المصطفیٰ کے نمائندوں کو اس ملک میں اس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی کمیٹی کے مضامین کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے تو بہتر ہوگا۔
-
برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یعقوب نے برصغیر کے علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ علماء اپنی آسائش چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں جا کر تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے خلوص کو بعض بدیانت لوگ ہماری کمزوری بھی سمجھتے ہیں۔ ہم کمزور نہیں بلکہ سب سے زیادہ طاقتور ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے۔
-
امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر:
امام خامنہ ای مدظلہ کی تفسیری روش، معاشرے کے تمام افراد کیلئے نمونہ عمل ہے، حجت الاسلام استاد رضائی اصفہانی
حوزہ/ امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ کی تفسیری روش، معاشرے کے تمام افراد کیلئے بہت ہی جامع اور عملی نمونہ ہے۔