المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قم المقدسہ میں مدرسہ امام خمینی کے قرآن و حدیث شعبہ کا دورہ
حوزہ/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قرآن و حدیث ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور مفسر قرآن حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی کی دعوت پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آج قم المقدسہ میں جامعہ المصطفیٰ کے قرآن و حدیث ڈیپارٹمنٹ کا دورہ اور پاکستان کے پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس سے خطاب کیا۔
-
مولانا نذر حافی نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی
حوزہ/ پاکستان کے نامور کالم نگار اور معروف ادبی و تحقیقی ویب سائیٹ وائس آف نیشن کے مدیر اعلیٰ مولانا نذر عباس حافی نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران سے اعلیٰ نمبروں سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔
-
رہبر معظم کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے عنوان سے پالیسی ساز کونسل کا اجلاس
حوزہ/ اس کانفرنس کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ بین الاقوامی کمیٹی اب تک 18 ممالک سے 21 زبانوں میں 250 مضامین تیار کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ میری ڈاکٹر عباسی کو تجویز ہے کہ ایک آزاد اور مستقل بین الاقوامی کمیٹی بنائی جائے۔ مختلف ممالک میں المصطفیٰ کے نمائندوں کو اس ملک میں اس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی کمیٹی کے مضامین کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے تو بہتر ہوگا۔
-
نئی اسلامی تہذیب کا تحقق، انقلابِ اسلامی کے اہم اہداف میں سے ہے، حجت الاسلام والمسلمین عباسی
حوزہ/ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم 98 فیصد طلباء غیر ملکی ہیں اور اس یونیورسٹی میں تقریباً 130 ممالک سے اسٹوڈنٹس کسب فیض کر رہے ہیں۔
-
ممبئی میں طلباء وطالبات کیلئے تربیت مبلغ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام
حوزہ/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کے تحت جامعه نور الہدیٰ گوونڈی ممبئی میں تربیت مبلغ کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
-
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ سے ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی نے جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
-
امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر:
امام خامنہ ای مدظلہ کی تفسیری روش، معاشرے کے تمام افراد کیلئے نمونہ عمل ہے، حجت الاسلام استاد رضائی اصفہانی
حوزہ/ امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مدظلہ کی تفسیری روش، معاشرے کے تمام افراد کیلئے بہت ہی جامع اور عملی نمونہ ہے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی کے تحت ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد + رپورٹ
حوزه/ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی کے تحت ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام ہوا، پروگرامز میں کانفرنس، ویبنار، تحقیقی سیکشنز، علمی مقابلے، پیوستہ مدارس کی لائبریریوں کا دورہ اور ان کیلئے ضروری اقدامات کی انجام دہی نیز تحقیق سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد شامل ہے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی دنیا بھر سے اسلام کی شناخت کیلئے معارف ناب الٰہی کے تشنہ گان کی میزبانی کرتی ہے، ڈاکٹر مقصودی
حوزه/ المصطفیٰ خیرین فاؤنڈیشن کے سربراہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ جامعۃ المصطفیٰ نے ایران اور دنیا بھر میں متعدد کیمپس قائم کئے ہیں، کہا: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پوری دنیا سے اسلام کی شناخت کیلئے معارف ناب الہی کے تشنہ گان کی میزبانی کا موقع فراہم کیا ہے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لئے ۲ کشمیری خواتین کا داخلہ
حوزہ/ ۲ کشمیری خواتین شمائلہ اور رئیسہ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لئے داخلہ لیا ہے۔ شمائلہ کو "تفسیر القرآن" میں پی ایچ ڈی اور رئیسہ کو "اسلامی خاندانی فقہ" میں پی ایچ ڈی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
-
قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تعاون کا قیام
حوزہ/ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عراق میں نمائندے نے ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کا قیام تھا۔
-
’’امام رضا(ع) کی چالیس حدیث" نامی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ مکمل
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ’’امام رضا (ع) کی چالیس حدیث ‘‘ نامی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو دہشتگرد قرار دینا امریکہ کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسی یونیورسٹی سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ نجفی مرعشی، آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ گلپائیگانی جیسے قابل مفسرین، محدثین، محققین اور مجتہدین پیدا ہوئے، اس لئے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ امریکہ کو جیسے پہلے کئی مقامات پر ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، ان شاءاللہ اس میں بھی ذلت و رسوائی امریکہ کا مقدر ٹھہرے گی۔
-
امریکہ کی جانب سے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی مضحکہ خیز، مولانا قاضی سید عباس باقری
حوزہ/ آج الحمد الله جامعۃ المصطفٰی میں نہ صرف سوا سو ملکوں کے ہزاروں طلاب و افاضل ترتبیت اور تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ اس جامعہ کے فارغ التحصیل محترم افاضل دنیا کے کونے کونے میں جذبۂ خلوص کے ساتھ رسالاتِ الٰہیہ کی ابلاغ و ترسیل میں منہمک ہیں۔
-
امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندی ناجائز اور علم و دانش سے کھلی دشمنی اور غیراخلاقی حرکت، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم
حوزہ/ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی معروف بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے علم و دانش کا علمبردار رہا ہے۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی نے امریکا کی بوکھلاہٹ او راس کی علم و انسان دشمنی کو عیاں کردیا ہے، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل یہ انتہائی اہم اور موثر تعلیمی و تحقیقی ادارہ عالم انسانیت کی فکری و علمی فلاح اور ادیانِ عالم کے تقرب کے لیے انتہائی موثر کام کر رہا ہے۔ ایسے اداروں پر پابندی انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
-
انجمن ثار اللّٰہ ممبئی ہندوستان:
اسلام نظریاتی و عملی طور پر تعلیم کے حصول کو فروغ دیتا ہے، پابندیاں عائد کرکے اسے روکا نہیں جاسکتا
حوزہ/ المصطفیٰ یونیورسٹی دہشت گردی کا اڈہ نہیں بلکہ علم کا گڑھ ہے اور کسی بھی ریاست کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسری ریاست کے تعلیمی ادارے پر پابندیاں لگائے۔
-
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خلاف امریکی پابندی، جموں و کشمیر کے سماجی اور مذہبی انجمنوں کا شدید ردعمل
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کی ہر محاذ پر کامیابی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کامیابیوں کے باعث امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، تعلیم پر پابندی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے فالج زدہ اقوام متحدہ کا امریکہ کے اس دہشتگردانہ غیر منصفانہ اور غیر انسانی اقدام پر خاموشی اختیار کرنا حد درجہ تشویشناک ہے۔
-
علم کا گہوارہ اور ابوجہل کی سیاست
حوزہ/ علم کے گہوارہ "المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی" پر پابندی عائد کردی لیکن آج کے ابوجہل کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ نور کو کبھی کسی صورت اور کسی حالت میں قید نہیں کیا جاسکتا۔