۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر نذر حافی

حوزہ/ پاکستان کے نامور کالم نگار اور معروف ادبی و تحقیقی ویب سائیٹ وائس آف نیشن کے مدیر اعلیٰ مولانا نذر عباس حافی نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران سے اعلیٰ نمبروں سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نامور کالم نگار اور معروف ادبی و تحقیقی ویب سائیٹ وائس آف نیشن کے مدیر اعلیٰ مولانا نذر عباس حافی نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران سے اعلیٰ نمبروں سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔

موصوف نے "قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر پاکستان میں رائج نظامِ تعلیم کی ساخت" پر ڈاکٹر محمد حسین صاعد رازی کی سرپرستی میں ایک عظیم کتاب لکھی اور اس کا اعلٰی نمبروں سے دفاع بھی کر دیا۔

امید کی جا رہی ہے ڈاکٹر نذر حافی کی اس کاوش کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نذر عباس حافی صاحب کا تعلق کشمیر پاکستان کی نیلم ویلی سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .