۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: 10 ذی الحجہ سے 18 ذی الحجہ تک کے ایام کو ہفتہ ولایت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: 10 ذی الحجہ سے 18 ذی الحجہ تک کے ایام کو ہفتہ ولایت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے۔

انہوں نے کہا: ولایت یعنی اطاعت، اطاعت یعنی پیروی، پیروی اس کی جس کا ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "جس کا میں مولا اس کا علیع مولا"۔ یہ حکم قرآن ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: یہ ایام مولا متقیان علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے خلیفہ بلا فصل "ولایت" کے ایام ہیں۔ اس حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا: شیعہ، سنی علماء مل کر ان پُروقار ایام کو پُرنور اور بھرپور انداز میں منائیں اور محبت و وحدت کے پیغام کی تشہیر و ترویج میں اپنا علمی و عملی کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .