۸ اسفند ۱۴۰۲ |۱۷ شعبان ۱۴۴۵ | Feb 27, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی اجلاس عاملہ میں خصوصی شرکت اور اہم خطاب

حوزہ / پاکستان کے شہر نواب شاہ میں صوبائی اجلاس عاملہ سندھ 3 دسمبر 2023ء کو خواجہ حال نواب شاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس اجلاس کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کی۔اجلاس میں سندھ بھر کے اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت عالم اسلام میں تشیع ایک روشن باب کی طرح عیاں ہے اور یہ روشن باب مرجعیت کی معاملہ فہمی اور حکمت سے ہی ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: اس روشن باب میں حضرت ولی العصر(عجل) کی خاص عنایات شامل ہیں۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں نمائندہ ولی امر مسلمین قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جیسی قیادت موجود ہے۔ جن کے ایک اعلان نے تشیع کےحقوق کا تحفظ کرنے کا سبق پورے پاکستان کو سمجھایا اور اس کے اثرات آج تک باقی ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے شرکاء کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا: اپنے آپ کو منظم کریں تنظیمی سسٹم کو اور مضبوط بنائیں۔ اس کے ذریعہ ہم ملک و ملت کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .