۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید نبی حسن زیدی

حوزہ/ شہر حیدرآباد کے مایہ ناز خطیب اور عبادت خانہ حسینی کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید نبی حسن زیدی انتقال گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر حیدرآباد کے مایہ ناز خطیب اور عبادت خانہ حسینی کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید نبی حسن زیدی انتقال گئے۔

انہوں نے مولانا محسن نواب ، مولانا سادات حسین ، مولانا سید کلب عابد ، مولانا الطاف حیدر کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں حوزہ علمیہ میں مولانا مرزا محمد عالم، مولانا طالب جوہری، مولانا صادق علی شاہ اور علامہ ذیشان حیدر جوادی جیسے عظیم علمائے کرام کے ہم عصر تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید نبی حسن زیدی آیت اللہ شیخ محمد علی مدرسی، آیت اللہ شیخ مجتبیٰ لنکرانی، آیت اللہ جعفر الحسن المرعشی اور آیت اللہ سید محمد آغا جیسے مراجع کرام کے دروس سے استفادہ کیا۔

مرحوم کو آیت اللہ العظمیٰ محمد صادق آل بحر العلوم، آیت اللہ شیخ محمد تقی، آیت اللہ العظمیٰ مرعشی جیسے مراجع کرام سے اجازہ روایت بھی حاصل تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید نبی حسن زیدی نے پیغام محمد و آل محمد علیہم السلام کی تبلیغ کے لیے بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی سفر کیا ہے، مرحوم سال 1976 سے عبادت خانہ حسینی میں امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .