۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف و بزگ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی نے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن تلنگانہ کے سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف و بزگ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی نے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے جس متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عن امام علی ؑإذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شئ إلى يوم القيامة

آہ ! حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی دنیا سے رحلت فرما گئے

نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر موصول ہوئی کہ حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف و بزگ عالم دین و خطیب اہل بیتؑ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ مرحوم دنیا سے رحلت فرما گئے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ نے مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ اور حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی تھی۔ مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ میں ان کے اساتذہ میں سے تھےمولانا سید علی آل باقر العلومؒ،مولانا محمد صالح الرضوی آل فقیہ اعظمؒ ، مولانا سید محسن نواب ،آقائے شریعت مولانا سید کلب عابد نقوی ،مولانا سید الطاف حیدر محمدآبادی طاب ثراہم اور نجف اشرف میں ان کے اساتذہ میں سے آیۃ اللہ شیخ محمد علی مدرسی،آیۃ اللہ شیخ مجتبیٰ لنکرانی،آیۃ اللہ جعفر علی حسن المرعشی،آیۃ اللہ سید محمد آغا تھے

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ مرحوم کا اصل آبائی وطن سریاں ضلع ہردوئی (اترپردیش) ہے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ مرحوم نجف گئے پھروہاں سے حیدرآباد تشریف لے آئے اور مستقل طور سے مقیم ہو گئے،اور یہیں کے سربرآوردہ نامور شیعہ علماء میں سے تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ مرحوم نے حیدرآباد دکن میں 1976ء سے عبادتخانہ حسینی میں امام جماعت کی حیثیت سے قابل قدر دینی خدمات انجام دی۔آپ بہترین خطیب و ذاکر ِاہل بیت ؑاور عالم باعمل متقی ،پرہیزگار،عالمی شہرت یافتہ ذاکر امام حسینؑ خوش اخلاق اور نیک سیرت کے ساتھ منکسرالمزاج تھے ۔آپ نے ملک و بیرون ملک میں محراب و منبر سے جو دینی تبلیغی خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔خداوند عالم اہل بیت ؑ کے صدقہ میں مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عنایت فرمائے۔آمین۔

مجمع علماءوخطباء حیدرآباد کی جانب سے ہم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ مرحوم کو ان مختصر الفاظ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جملہ پسماندگان و لواحقین و مومنین حیدرآباد بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ ،اورتمام مراجع کرام کی خدمت میں اظہار تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں صبر جمیل و اجر ِجزیل کی دعا کرتے ہیں۔

فقط۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شریک غم:

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ

سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن تلنگانہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .