۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مولانا علی حیدر فرشتہ نے جمہوری اسلامی ایران کی جدوجہد کو سراہا جو دنیا بھر میں مظلومین کی حمایت اور امن و امان کا پیغام بلند کرتا ہے۔ انہوں نے دیگر مسلم ممالک کو بھی بیدار ہونے کی تلقین کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد دکن/ ۱۲ سے ۱۷ ربیع الاول، ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کے اراکین اور سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ کی قیادت میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پر شاد نگر میں اہل سنت برادران کی دعوت پر ایک اہم اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر شاد نگر کے اہل سنت برادران نے گرمجوشی سے مجمع کا استقبال کیا اور محبتوں کا اظہار کیا۔

سرپرست اعلیٰ مولانا علی حیدر فرشتہ نے حاضرین کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا اور بالخصوص دنیا بھر کے مظلومین، خصوصاً فلسطین، غزہ، یمن، شام اور عراق کے مستضعفین کے حق میں دعائیں کیں۔ انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کی جدوجہد کو سراہا جو دنیا بھر میں مظلومین کی حمایت اور امن و امان کا پیغام بلند کرتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے دیگر مسلم ممالک کو بھی بیدار ہونے کی تلقین کی۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس موقع پر مجمع علماء وخطباء نے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا اور ہفتہ وحدت کا آغاز کیا۔ سرپرست اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کو صدیاں گزر چکی ہیں لیکن عصر حاضر کے انسانوں کو پہلے سے زیادہ آپ کے پرامن پیغامات اور انسانیت آفریں تعلیمات کی ضرورت ہے۔

صدر مجمع حجت الاسلام مولانا سید حنان رضوی نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی بیداری اور یکجہتی کے لیے کام کرنا ناگزیر ہے اور مجمع اس مقصد کے تحت مزید پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا۔

اجتماع کے آخر میں شاد نگر کے نوجوانوں نے مجمع کے اراکین کی گلپوشی کی، جس کے بعد سرپرست اعلیٰ کی دعاؤں پر جشن کا اختتام ہوا۔

امت مسلمہ کی بیداری اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت: مولانا علی حیدر فرشتہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .