جمعرات 19 ستمبر 2024 - 12:40
یہودی اور یهود صفت افراد مسلمانوں میں دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آیت اللہ العظمی سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے 38ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا: مسلمانوں کو اختلافات سے بچتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے 38ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا: مسلمانوں کو اختلافات سے بچتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے یہود اور ان کے پیروکاروں کو اسلامی معاشرے میں تفرقہ ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا : قرآن نے مسلمانوں کو "حبل اللّه" (ریسمان خدا) کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ تفرقہ اور اختلافات سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا: یہود ہمیشہ سے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتے آئے ہیں، اور اس کا مقصد اسلامی معاشرے میں انتشار پیدا کرنا ہے، مثال کے طور پر، مدینہ میں ایک یہودی نے اوس اور خزرج قبائل کے درمیان پرانی دشمنیوں کو یاد دلا کر ان میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے انہیں بروقت روکا اور انہیں اتحاد اور اسلامی اخوت کی طرف واپس بلایا۔

آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا : موجودہ دور میں بھی یہی سازشیں جاری ہیں، اور غزہ کی موجودہ صورتحال اس کا واضح ثبوت ہے، جہاں ناپاک عناصر نسل کشی اور ظلم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسلامی فرقوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے درمیان موجود مشترکات کو اپنائیں اور اختلافات کو دور کریں تاکہ اتحاد کی فضا قائم ہو سکے، مرحوم شرف الدین نے کیا خوب کہا ہے کہ جو چیزیں ہمیں جوڑتی ہیں، وہ ان چیزوں سے زیادہ ہیں جو ہمیں جدا کرتی ہیں۔

آخر میں آیت اللہ سبحانی نے زور دیا کہ وحدت اسلامی کے حامیوں کو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .