۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
آیت الله سید محمد غروی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: امید ہے کہ اسلامی ممالک غزہ کے عوام کی حمایت کریں گے اور ظالم صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کریں گے تاکہ اسرائیل  کو ہر طرف سے منہ کی کھانا پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ سید محمد غروی نے 38ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے گیارہویں ویبینار میں خطاب کے دوران کا کہا: وحست اسلامی کا ایک انتہائی اہم نکتہ یہ ہے کہ مسلمان اس چیز کو درک کریں کہ وہ ایک قوم و ملت سے ہیں اور وہ متحد ہو کر ہی اسلام کے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے مطابق "مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اور نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی توہین کرتا ہے"۔ نتیجتاً اخوت اسلامی اسلام کے اصولوں میں سے ایک اصل ہے جس کے تحت مسلمانوں کو کفار اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف ایک صف میں کھڑا ہونا چاہیے اور اپنے تشخص کو محفوظ رکھنے اور دین اسلام کا دفاع کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے مزید کہا: ایک چیز جس کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ مسلمانوں پر بہت بڑی مصیبت یہ آئی ہے کہ وہ اسرائیل اور اس کے حواریوں پر انحصار کر رہے ہیں۔

آیت اللہ غروی نے کہا: اسرائیل نے بہت زیادہ ظلم اور قتل و غارت کی ہے لیکن اسے غزہ سے جو دھچکا پہنچا ہے وہ اس کے لیے ناقابل تصور تھا ۔ غزہ کے عوام اور مزاحمت کی فتح کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور تاسے اریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .