۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
ماموستا راستی

حوزہ/ ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اتحاد و وحدت کے متعلق ہمارا نظریہ دینی اور اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے کردستان میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی محمد امین راستی نے کہا: اتحاد و وحدت کے متعلق ہمارا نظریہ دینی اور اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ اور منطقی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: وحدت جیسے اہم موضوع کو ایک ہفتے تک محدود نہیں کیا جا سکتا، بلکہ وحدت ایک جاری اور ساری امر ہے اور اسلامی دنیا میں اس کی مرکزیت انتہائی اہم ہے۔

مولوی محمد امین راستی نے کہا: موجودہ حالات اور عالمی صورتحال کے پیش نظر، وحدت اسلامی کی ضرورت مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

سنندج کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ بدقسمتی سے آج اسلامی دنیا میں وحدت اس طرح نظر نہیں آ رہی جیسے ہونی چاہیے کیونکہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دین اسلام کے فرمان کے مطابق مسلمانوں کے درمیان وحدت موجد ہوتی تو آج غزہ کے لوگوں کی حالت ایسی نہ ہوتی۔ اس لیے ہمیں وحدت کے بارے میں اپنے نظریے کو درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک اسلامی ممالک کے درمیان عملی وحدت قائم نہیں ہوتی، ہمیں اسلام دشمنوں، خاص طور پر صہیونیوں، انگریزوں اور امریکیوں کی سازشوں اور فتنہ انگیزی کا سامنا کرتے رہنا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .