۱۶ مهر ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 7, 2024
ماموستا رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت اعلیٰ صفات اور خوبصورت خصوصیات کے حامل تھے، جیسے بخشش، صبر، محبت اور ہمدردی وغیرہ۔ ہمیں ایک مسلمان کے طور پر ان صفات کو اپنی زندگی کا نمونہ بنانا چاہیے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے اس ہفتے سنندج شہر کی نماز جمعہ کے خطبے میں ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: دین خدا کے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلام ایک سچا اور مضبوط دین ہے، جس کی بنیادوں میں عدل و انصاف اور حق طلبی شامل ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے ذریعہ عربوں اور دنیا میں کئی غیر انسانی اور غلط رسم و رواج کا خاتمہ ہوا، جیسے جنگ و خونریزی، لوٹ مار اور لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا وغیرہ۔ اسی لیے رسول خدا کو دنیا میں وحدت اور اتحاد کا پیامبر کہا جا سکتا ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری میں کردستان کے نمائندے نے کہا: ہمیں اس سال کردستان میں حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر بہترین اور شایان شان جشن منانے چاہئیں کیونکہ رسول اکرم امام جمعہ سنندج نے بشریت کے لیے خوشبختی اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔ لہٰذا، جو کچھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سکھایا، اس کی پیروی دنیا اور آخرت میں ہماری کامیابی و سعادت کا باعث بنے گی۔

مولوی فائق رستمی نے مزید کہا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت اعلیٰ صفات اور خوبصورت خصوصیات کے حامل تھے، جیسے بخشش، صبر، محبت اور ہمدردی وغیرہ۔ ہمیں ایک مسلمان کے طور پر ان صفات کو اپنی زندگی کا نمونہ بنانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .