۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ماموستا رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: آج انسانیت کا ضمیر صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ کے بے گناہ مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام دیکھ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے سنندج شہر میں اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبوں میں غزہ کے عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کے غزہ اور فلسطین پر جارحیت کے 7 ماہ گزر جانے کے بعد تقریباً 36 ہزار مظلوم لوگ شہید ہو چکے ہیں۔جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری میں کردستان کے عوام کے نمائندے نے مزید کہا: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "جو شخص کسی مظلوم کی فریاد سنتا ہے اور اس کی دادرسی نہیں دیتا تو اس کے مسلمان ہونے پر شک کرنا چاہیے"۔ لہذا آج کے دور میں مسلمانوں کو فلسطین کی مظلوم قوم کی امداد رسانی کرنی چاہیے۔

مولوی فائق رستمی نے غزہ کے عوام کی حمایت میں عالمی بیداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: آج انسانیت اپنی آنکھوں سے صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ کے مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کو دیکھ رہی ہے، لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ آج صہیونیوں کے خلاف انسانیت کا ضمیر جاگ چکا ہے اور مغربی، یورپی اور امریکی ممالک میں طلباء اپنے احتجاج اور مظاہروں کے ساتھ اس ظالم اور جعلی اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .