حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کمیٹی برائے حمایتِ انقلابِ اسلامیِ فلسطین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے کہا: قدس شریف کی آزادی اور فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب کا خاتمہ شہادت طلبی اور مسلمانوں کی مقاومت سے بہت جلد ختم ہو جائے گا اور جمہوریہ اسلامی ایران و مقاومتی محاذ اس غیر انسانی صورتحال کو جس کا ذمہ دار غاصب صہیونی حکومت ہے، جاری نہیں رہنے دیں گے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا کے عوام غزہ میں نسل کشی سے آگاہ ہیں اور اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔ امریکی و یورپی جامعات میں صہیونی حکومت کے خلاف اور امریکہ کے حکمرانوں کی صہیونی جنگی جرائم میں شراکت کے خلاف جو اقدامات ہوئے وہ ہزاروں انقلابی تحریکوں کی صرف ایک مثال ہیں مگر آزادی و حقوق بشر کے مدعیوں نے طلبہ کی عدالتی آواز اور آزادی کی صدا کو سختی سے دبا دیا۔
حجت الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: آج دنیا میں صہیونی بچوں کے قاتل حکومت کے مقابلے کے لیے بہترین فضا فراہم ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ درست اطلاع رسانی اور صہیونی حکومت کے پلید چہرے کو آشکار کر کے فلسطینی عوام کی حتمی آزادی کے لیے زمینہ فراہم کریں۔ یہ اہم موقع آسانی سے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے آخر میں کہا: یورپی ممالک میں سے کسی نے بھی صہیونی غاصب حکومت کے اقدامات کی قطعی مذمت نہیں کی۔ اس لیے امت اسلامی اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو ان ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے فلسطین کے مظلوم و مقاوم عوام کی نجات کے سلسلے میں کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے بلکہ آزادی کی واحد راہ مقاومت، فداکاری اور اتحادِ مسلمین ہے۔









آپ کا تبصرہ