ہفتہ 12 اپریل 2025 - 08:00
عالمی برادری غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے اقدام کرے

حوزہ/ حجت‌ الاسلام سید حسین حسینی نے کہا: بین الاقوامی مذاکرات میں جمہوریہ اسلامی ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی، ہم ہمیشہ اپنی اصولی پالیسیوں پر قائم رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت‌ الاسلام سید حسین حسینی نے آج شہر پردیس میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران صہیونی غاصب حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم روزانہ غزہ میں بے گناہوں کے قتل عام کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ ظلم بند ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو ہر ممکن طریقے سے مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: عوام کو چاہئے کہ وہ رہبر معظم انقلاب کی ویب سائٹ کے ذریعہ فلسطین کے لیے اپنی امداد ارسال کریں۔حجت‌الاسلام سید حسین حسینی نے مزید کہا: یاد رہے کہ مالی طور پر چھوٹی مدد اور سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی سی بھی سرگرمی اس سلسلہ میں بین الاقوامی دباؤ بڑھانے میں مؤثر ہو سکتی ہے۔

امام جمعہ پردیس نے کہا: بین الاقوامی مذاکرات میں جمہوریہ اسلامی ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ ہم ہمیشہ اپنی اصولی پالیسیوں پر قائم رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha