ہفتہ 12 اپریل 2025 - 13:51
غزہ میں بچے بھوکے سونے پر مجبور: اقوام متحدہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی UNRWA نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں بھکمری تیزی سے پھیل رہی ہے اور نوزاد بچوں اور کم سن بچوں کو بھوکے سونا پڑ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی UNRWA نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں بھکمری تیزی سے پھیل رہی ہے اور نوزاد بچوں اور کم سن بچوں کو بھوکے سونا پڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے آنروا کے بیان کے مطابق تمام بنیادی غذائی اشیاء تقریباً ختم ہو چکی ہیں، روٹی کی دکانیں بند ہو چکی ہیں، اور بھکمری اب ہر گھر تک پہنچ چکی ہے۔"

ایجنسی نے زور دیا کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو رہا ہے اور فوری عالمی اقدام کی ضرورت ہے تاکہ حالات مزید بگڑنے سے روکے جا سکیں۔

آنروا کے مطابق، اسرائیلی محاصرے کو چھ ہفتے گزرنے کے بعد غذائی ذخائر ختم ہو چکے ہیں اور شہریوں کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

فلسطینی محکمہ دفاع نے بھی اطلاع دی ہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی بمباری میں ایک ہی خاندان کے ۱۰ افراد شہید ہوئے، جن میں ۷ بچے شامل تھے۔

اقوام متحدہ نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں کے تمام متاثرین خواتین اور بچے رہے ہیں۔

آنروا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اسرائیلی محاصرے کے خاتمے، امدادی سامان کی ترسیل اور غذائی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha