ہفتہ 12 اپریل 2025 - 07:00
فلسطینی مظلوموں کی حمایت شرعی فریضہ کے ساتھ انسانی ذمہ داری بھی ہے

حوزہ/ حجت‌الاسلام کاظم فتاح دماوندی نے کہا: رہبر معظم کی اطاعت گزشتہ 46 برسوں میں ہماری کامیابیوں کا راز رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر دماوند کے امام جمعہ حجت‌الاسلام کاظم فتاح دماوندی نے اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبوں میں حضرت حمزہ علیہ السلام کے روز شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج رہبر معظم کی اطاعت گزشتہ 46 برسوں میں ہماری کامیابیوں کا راز رہی ہے۔

انہوں نے کہا: اندرونی اختلافات کا خطرہ بیرونی حملوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، ملک کے اندر فتنہ دشمنوں کے ساتھ جنگ سے زیادہ خطرناک ہے اور آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ دماوند نے ان دنوں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم طاقت کی پوزیشن سے اور اپنی اصولی پالیسیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے مذاکرات میں شامل ہوئے ہیں، مذاکرات کی سطح اور شکل ایران کی خواہشات کے مطابق تبدیل ہو چکی ہے۔

حجت‌ الاسلام فتاح دماوندی نے غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: فلسطینی مظلوموں کی حمایت شرعی فریضہ بھی ہے اور انسانی ذمہ داری بھی، ہمیں سوشل میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مظلومیت کی آواز دنیا تک پہنچانی چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha