۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام علیپور

حوزہ/حوزه علمیہ گیلان ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی پور نے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے اہم ترین فرائض میں اہل دیانت، اخلاق و خلوص، دینی اور معاشرتی مسائل میں بابصیرت، زمان شناس اور جرأت مند طلاب کی تربیت شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گیلان ایران کے دینی مدارس کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین قاسم علی پور نے صوبے کے دیگر دینی مدارس کے سربراہوں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے اہم ترین فرائض میں اہل دیانت، اخلاق و خلوص، دینی اور معاشرتی مسائل میں بابصیرت، زمان شناس اور جرأت مند طلاب کی تربیت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں اسلامِ نابِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ثقافت کو پھیلانے کیلئے طلباء کو پہلے سے کہیں زیادہ اسلامی علوم اور معارف سے آراستہ کرنے اور تربیت دینے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ لوگوں کی دینی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

حوزہ علمیہ گیلان کے سربراہ نے علوم و معارف کے حصول کے ساتھ تہذیب و تمدن اور تحقیقاتی عمل پر زور دیا اور مزید کہا کہ ہمیں حوزہ ہائے علمیہ میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تحقیقات پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایران میں رونما ہوئے حالیہ فسادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ صوبۂ گیلان نے فسادیوں کے خلاف عوامی رد عمل کی قدردانی کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا، کیونکہ حوزہ ہائے علمیہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دشمنوں اور علیٰحدگی پسندوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایرانی قوم ولایت فقیہ کے حامی رہی ہے اور رہے گی اور فتنوں میں بھی اپنے اتحاد و وحدت کو برقرار رکھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .