۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ابتکار طلبه همدانی در ایام محرم

حوزہ / ایران کے شہر ہمدان میں مدرسہ علمیہ امام سجاد علیہ السلام کے طلباء نے شہر ہمدان کے بعض مجالس عزا میں موکب اور بوتھ قائم کر کے نوجوانوں اور جوانوں کے لیے حوزہ علمیہ میں داخلے کی شرائط اور خصوصیات کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر ہمدان میں مدرسہ امام سجاد علیہ السلام کی کوششوں سے اس سال شہر ہمدان کے یکم محرم سے بعض مجالس عزا میں موکب اور اسٹالز لگائے گئے۔ جن میں نوجوانوں اور جوانوں کے لیے حوزہ علمیہ میں داخلے کی شرائط اور خصوصیات کو بیان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نسل کی جانب سے ان اسٹالز کو خوب پذیرائی ملی۔ اساتید اور طلباء نے شرکاء کو حوزہ علمیہ میں داخلہ اور امتیازات کے حوالے سے وضاحت پیش کی اورعلماء اور طلباء کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

محرم الحرام کے دوران حوزہ علمیہ کو متعارف کرانے کے لئے ہمدانی طلباء کا منفرد اقدام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .