۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تصاویر/ بازدید میدانی مسئول گروه های جهادی حوزه علمیه آذربایجان غربی از مناطق زلزله زده خوی

حوزہ / ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ کے طلباء کے جہادی گروپوں کے سربراہ نے زلزلہ زدہ علاقے خوئی اور زلزلے سے متاثرہ دیہاتوں کے دورہ کے دوران حوزہ علمیہ کے طلباء اور علماء کے جہادی گروہوں کی جانب سے امداد رسانی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ کے طلباء کے جہادی گروپوں کے سربراہ حجۃ الاسلام توحید خالقی نے دفتر جمعیت ہلال احمر میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام پیروزفر کے ہمراہ خوئی اور زلزلے سے متاثرہ دیہاتوں کے دورہ کے دوران حوزہ علمیہ کے طلباء اور علماء کے جہادی گروہوں کی جانب سے امداد رسانی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ کے طلباء کے جہادی گروپوں کے سربراہ نے کہا: اس شہر میں تقریباً چار ماہ قبل آنے والے آخری زلزلے میں صوبے کے مدارس علمیہ خصوصاً خوئی شہر کے جہادی طلباء نے دوسری خدمات کے علاوہ خدماتی تنظیموں کے تعاون سے اس شہر میں زلزلہ متاثرین کے لیے روزانہ 5000 افراد کے لئے کھانے کا انتظام کیا اور انہیں متاثرین تک پہنچاتے رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ زلزلے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہے جبکہ 15 گاؤں کے 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .