۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
تبریز کا دینی مدرسہ ان دنوں امداد رسانی کے مرکز میں تبدیل

حوزہ/ مدرسہ علمیہ طالبیہ تبریز کے سربراہ حجت الاسلام محمد علی صادقیان نے تبریز میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس مدرسے کے طلباء کے رضاکارانہ اقدامات کی وضاحت کی اور کہا کہ مدرسہ طالبیہ تبریز  کے طلباء کچھ علاقوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں.

 مدرسہ علمیہ طالبیہ تبریز کے سربراہ حجت الاسلام محمد علی صادقیان نے تبریز میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس مدرسے کے طلباء کے رضاکارانہ اقدامات کی وضاحت کی اور کہا کہ مدرسہ طالبیہ تبریز  کے طلباء کچھ علاقوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور طلباء کی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں۔


1- ہلال احمر کے طلباء یوتھ سنٹر  کے تعاون سے تبریز کے داخلی راستے پر طبی معائنہ کا کام.
 
2. اجتماعی طور پر آپس میں فاصلہ رکھے جانے پر زور دینا  اور شہر میں گاڑیوں کے داخلے کو کنٹرول کرنا. 
3- تبریز کے نواحی علاقوں اور تبریز کے کچھ ہمسایہ شہروں میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی اور سپرے کا کام کرنا.
4- کرونا سے مرنے والوں کے غسل ،کفن اور دفن کرنے کا اہتمام کرنا. 
5-  نیمہ شعبان کے روز رہائشی علاقوں میں ترانے کے گروہ کو ترتیب دینا .
6- محروم علاقوں اور مضافاتی علاقوں کےلئے ماسک اور جراثیم کش ادویات تیار، اور تقسیم کرنا.
7- رمضان المبارک کے لئے راشن پیکیج تیار کرنا ، جس میں حفظان صحت کی اشیاء سمیت مرغی ، مچلی ، چاول  اور  ماسک وغیرہ شامل ہیں۔

8- کرونا میں مبتلا افراد کے علاج و معالجے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا.

 کرونا سے مرنے والوں کے غسل و تدفین

مدیر مدرسہ علمیہ تبریز نے مزید کہا کہ مشرقی آذربائیجان میں مقام معظم رہبری کے نمائندے کے ذریعے ،  مقام معظم رہبری کے اس فتویٰ کے بعد کہ دوسرے مرحومین کی طرح  کرونا سے مرنے والوں کو بھی تمام مذہبی رسم ، غسل ، تکفین اورتدفین کے مراحل ادا کرنا ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے مدرسہ کے اندر رضاکار ٹیم  تشکیل دی گئی تھی اور صوبے بھر کے مدارس کے سربراہ کی جد و جہد اور آرامستان وادی رحمت (قبرستان) کے ذمہ داروں سے باہمی مشاورت  کے ساتھ ، غسل، کفن ، تدفین اور نماز جنازہ کے تمام مراحل میں طلباء پیش پیش رہتے ہیں اور ان جاں بحق افراد کے لواحقین سے حد الامکان رابطہ کر کے تسلی دینے کی بھرپور کوشش بھی ہوتی ہے.

مقام معظم رہبری کے بیانات کے بعد طلباء میں جوش و خروش کا اضافہ ہوا

مدرسہ علمیہ طالبیہ تبریز کے سربراہ نے کہا کہ مقام معظم رہبری  کی تقاریر  سے طلباء نے بہت زیادہ جوش و خروش پایا، اور طلباء نے تمام فرائض پہلے سے بہتر انداز میں نبھانے کا عزم کیا، اور جہاں بھی ضرورت ہو ،ولایت کے سپاہی کی حیثیت سے موجود رہنے کا ارادہ کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ  امید کرتے ہیں کہ یہ بیماری جلد سے جلد ملک سے ختم ہوجائے، لیکن جب تک یہ بیماری لوگوں کے درمیان رہے گی، طلباء کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .