۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حجت الاسلام احمد رضایی- بیرجند

حوزہ/اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: امسال مبلغین، کرونا کے سبب تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے لئے مومنین تک نہیں پہونچ سکتے ہیں اس لئے علماء سوشل میڈیا کے ذریعہ فریضہ تبلیغ کو انجام دیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر حجت ‌الاسلام احمد رضائی نے ماہ مبارک رمضان قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: چونکہ مومنین اور روزہ دار افراد کرونا وائرس کی وجہ مسجدوں تک نہیں آسکتے ہیں اس لئے علماء تبلیغ اسلام کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: جنوبی خراسان کی کچھ مساجد کھولی جائیں گی اور نمازی صحت کے تمام اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔

حجت ‌الاسلام رضائی نے کہا: صحت کی اصولوں اور سماجی فاصلہ کی مراعات نیز نجی سجدگاہوں کا استعمال ضروری ہے ، بعض مساجد میں پتھروں کی سجدہ گاہیں رکھی گئی ہیں تاکہ ہر استعمال کے بعد انہیں صابن سے دھل دیا جائے ۔

انہوں نے بیان کیا: ہر روز مساجد کو Disinfectant کیا جائے گا، البتہ بعضی مساجد بند بھی رہیں گی کہ جن کی تعداد بہت کم ہے۔

اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: امسال چونکہ مبلغین کرونا کے سبب تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے لئے مومنین تک نہیں پہونچ سکتے ہیں لہذا علماء فریضہ تبلیغ کی انجام دہی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .