حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر جناب عبد المجید تبون نے حکم دیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چار ماہ سے بند مساجد کو اب تدریجاً کھولا جائے گا۔
الجزائر کے صدر نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ملک کے وزیراعظم سے کہا ہے: وہ عبادت گاہوں کو بتدریج کھولنے کے عملی اقدامات کریں اور پہلے مرحلے میں بڑی مساجد کہ جن میں کم از کم ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں، کو کھولا جائے اور اجتماعی فاصلے(ایس او پیز) اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے۔
کرونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے 17 مارچ 2020ء کو الجزائر میں اعلان کیا گیا تھا کہ جماعت کا انعقاد نہیں ہوگا اور مساجد کو بند کیا جارہا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز تک الجزائر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تا اطلاع ثانوی نماز جمعہ و جماعت کا انعقاد نہیں ہو گا اور مساجد بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز تک الجزائر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی 31972 ہوگئی ہے کہ جن میں سے 1239 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 901 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔