حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے کہا کہ اس وقت ایران کے 132 شہروں اور قصبوں کو حکومت نے کلئیر قرار دیا ہے اور کل سے ان شہروں کے مساجد کھولنے کا اطلاق عمل میں لایا جائے گا ۔
آج ایران کے صدر حسن روحانی نے کرونا وائرس کی مرکزی کمیٹی سے میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کے 132 شہروں کو مکمل طور پر کل سے کھول دیا جائے گا اور حالات معمول کے مطابق ہوں گے لوگ اپنے کام کاج میں مصروف ہو سکیں گے اور نماز جمعہ و جماعت بھی برقرار ہو گی ۔
یاد رہے کہ ایران نے کرونا وائرس پر قابو پا لیا ہے اور تیزی کے ساتھ حالات معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔