حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر جمہوری اسلامی ایران حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے ملک میں کرونا کنٹرولینگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں سے امام رئوف حضرت رضا علیہ السلام اور کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارات کے لئے آئے ہوئے زائرین جمہوری اسلامی ایران کے مہمان ہیں۔ ملک میں کرونا وائریس کی وبا پھیلنے اور اس سے پیدا ہونے والے ایمرجنسی حالات کی وجہ سے ملک کے دیگر باشندوں کی طرح زائرین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان زائرین کی مشکلات کا ادراک ہیں لہذا اگر کوئی زائر کرونان وائریس سے متاثر ہوا ہے تو اس کا مکمل طور پر علاج معالجے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حجت الاسلام سید احمد رضوی نے صدر جمہوری اسلامی ایران کے زائرین سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے جہاں پوری دنیا متاثر ہے وہاں جمہوری اسلامی ایران بھی سنگین صورت حال سے دوچار ہے۔ ان نازک حالات میں زائرین کے علاج معالجے کے سلسلے میں حکومت ایران کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ زائرین کی سہولت اور ان کو آسانی کے ساتھ اپنے ملکوں میں منتقل کئے جانے والے معاملات پر بھی سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے پاکستان کی سرحد پر حکومت پاکستان کی طرف سے زائرین کے لیے ناکافی انتظامات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسافرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا عمل درست اندز میں انجام نہ پانے کی وجہ سے بارڈر پار کرنے والے زائرین کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی خدمت کرنے اور ان نازک حالات میں ان کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے نامناسب مکانات میں غیر مناسب انداز میں رکھے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے زائرین نہایت ابتر حالات سے دوچار ہورہے ہیں۔ ہمارا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے تاکہ کوئی غیر انسانی صورت حال سے رو برو نہ ہو جائے۔ اللہ تعالی تمام عالم انسانیت کو موجودہ وبا سے نجات عطا کرے۔ اور اس سلسلے میں خدمات انجام دینے والوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
![صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر کا زائرین کے بارے میں بیان کا خیر مقدم
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر کا زائرین کے بارے میں بیان کا خیر مقدم](https://media.hawzahnews.com/d/2020/03/22/4/940945.jpg)
حوزہ/صدر جمہوری اسلامی ایران حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے ملک میں کرونا کنٹرولینگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں سے امام رئوف حضرت رضا علیہ السلام اور کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارات کے لئے آئے ہوئے زائرین جمہوری اسلامی ایران کے مہمان ہیں۔
-
حرم امام علی رضا ع، حرم فاطمہ معصومہ س اور حضرت شاہ عبد العظیم ع کے روضوں کو زائرین کے لئے عارضی طو ر پر بند کر دیا گیا
حوزہ/حضرت امام علی رضا علیہ السلام ،حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اور حضرت شاہ عبد العظیم علیہ السلام کے روضوں کے متولیوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے…
-
علمی و تحقیقی ورکشاپ
مدرسۂ کلامی و فقہی لکھنؤ/پہلے جلسے کی ایک رپورٹ
حوزہ/مجدد مذہب امامیہ آیت اللہ العظمیٰ حضرت دلدار علی غفرانمآب علیہ الرحمہ مکتب کلام و فقہ کے ہندوستان میں مؤسس رہے ہیں جنکے علمی آثار و منابع کی تحقیق…
-
ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی، حسن روحانی
حوزه/ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا تسلسل انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
-
علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کےوفدکے ہمراہ سردارلشکر اسلام شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری اور سلام عقیدت
حوزہ/ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی …
-
اسلام اور مسلمانوں سے بلاوجہ کا بیر رکھنے والے مغربی ممالک کی طرز پر کرناٹک میں حجاب پر پاپندی غیر جمہوری اقدام ہے، سید لیاقت منظور موسوی
حوزہ/ اسلام اورمسلمانوں سے بلاوجہ کا بیر رکھنے والے مغربی ممالک کے طرز پر کرناٹک میں حجاب پر پاپندی غیر جمہوری اقدام ہے۔
-
بہشت زائرین حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے انتظار میں ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی
حوزہ / دینی علوم کے استاد نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے شیعوں کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی وصیت کی ہے اور ان کے حقیقی زائرین کے لئے…
-
ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور پنجاب اسمبلی کے رکن کا حوزہ نیوز ہیڈ آفس کا دورہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی نے اپنی اہلیہ رکن پنچاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی کے ساتھ حوزہ…
-
استاد جامعہ الازہر مصر:
مسلمان افضل نہیں ہیں اور نہ ہی آخرت صرف مسلمانوں کی کھیتی ہے
حوزہ/ احمد کریمہ نے بلندی اور برتری کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادیان کے درمیان دست بگریبانی نہ ہو اور تمام ادیان کے درمیان مشترک چیزوں…
-
جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام قم ایران میں جشن آزادی پاکستان
حوزہ/مقررین نے جشن آزادی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ صدی کا عظیم معجزہ ہے، مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ہر اصولی موقف کی حمایت…
-
افغانستان میں نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے،جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی اور افغانستان…
-
اربعین حسینی پر آنے والے زائرین کی میزبانی کے لئے تیار
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے اربعین امام حسین علیہ السلام پر آنے والے زائرین کی خدمت کر رہا…
-
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر کی علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی دعوت پر حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر آمد اور اعلی سطحی وفد نے ان کے ساتھ…
-
ایران کے 132 شہر کرونا سے کلئیر قرار
حوزہ/آج ایران کے صدر حسن روحانی نے کرونا وائرس کی مرکزی کمیٹی سے میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کے 132 شہروں کو مکمل طور پر کل سے کھول دیا جائے گا
-
یورپ کے کرونا وائرس سے متاثرہ عمر رسیدہ افراد کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں،ایرانی رضا کار علماء کمیٹی
حوزہ/ خانہ طلاب جوان ایرانی رضا کار علماء کمیٹی یورپ ممالک کے عمر رسیدہ افراد کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ایک خط…
آپ کا تبصرہ