۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
طلاب جهادی

حوزہ/ خانہ طلاب جوان ایرانی رضا کار علماء کمیٹی یورپ ممالک کے عمر رسیدہ افراد کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ایک خط کے ذریعے یورپ کے کرونا وائرس سے متاثرہ عمر رسیدہ افراد کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خانہ طلاب جوان ایرانی رضا کار علماء کمیٹی یورپ ممالک کے عمر رسیدہ افراد کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ایک خط کے ذریعے یورپ کے کرونا وائرس سے متاثرہ عمر رسیدہ افراد کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ کو لکھا گیا خط کا متن درجہ ذیل ہے۔

ھو الذی خلقکم من نفس واحدة

خدمت وزیر خارجہ  جمہوری اسلامی ایران جناب ڈاکٹر ظریف
السلام علیکم 
کرونا وائرس کے متاثرین عمر رسیدہ افراد اور اسی طرح دوسرے ضرورت مند افراد کے امریکہ اور یورپ ممالک میں عدم تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انسانی زندگیوں کو بچانے میں مؤثر کردار ادا کرنا انسانیت دوست ہونے کی دلیل ہے 
مندرجہ بالا نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل میں تجربہ کار ہونے کے ساتھ عوامی رضا کار طلباء کے گروپ کا آپ سے تقاضا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے طلباء کمیٹی کو بھجوایا جائے یا ان مریضوں کو ملک میں لایا جائے تاکہ انکا بر وقت علاج معالجہ ہو سکے۔
 
ہمکاری کا شکریہ 

مدیر خانہ طلاب جوان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .