۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
روحانی

حوزہ/صدر  جمہوری اسلامی ایران  حجت  الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے  ملک میں کرونا کنٹرولینگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ   دنیا کے دیگر ملکوں سے  امام رئوف حضرت  رضا علیہ السلام اور کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  کی زیارات  کے لئے  آئے ہوئے زائرین جمہوری اسلامی ایران کے مہمان ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر جمہوری اسلامی ایران  حجت  الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے  ملک میں کرونا کنٹرولینگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ   دنیا کے دیگر ملکوں سے  امام رئوف حضرت  رضا علیہ السلام اور کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  کی زیارات  کے لئے  آئے ہوئے زائرین جمہوری اسلامی ایران کے مہمان ہیں۔   ملک میں کرونا وائریس کی وبا پھیلنے  اور اس سے پیدا ہونے والے  ایمرجنسی حالات کی وجہ سے ملک کے دیگر باشندوں کی طرح  زائرین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان زائرین کی مشکلات کا ادراک ہیں لہذا  اگر کوئی زائر کرونان وائریس سے متاثر ہوا ہے تو اس کا مکمل طور پر علاج معالجے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حجت الاسلام سید احمد رضوی نے صدر جمہوری اسلامی ایران کے  زائرین  سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  کرونا وبا کی وجہ سے جہاں پوری دنیا متاثر ہے وہاں جمہوری اسلامی ایران بھی   سنگین صورت حال سے دوچار ہے۔   ان  نازک حالات میں زائرین کے علاج معالجے کے سلسلے  میں حکومت ایران کی طرف سے  کئے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ زائرین کی سہولت اور ان کو آسانی کے ساتھ اپنے ملکوں میں منتقل کئے جانے والے معاملات پر بھی سنجیدگی سے  عمل درآمد کیا جائے گا۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے پاکستان کی سرحد پر حکومت پاکستان کی طرف سے  زائرین کے لیے ناکافی انتظامات پر  افسوس   کرتے ہوئے کہا   کہ  مسافرین کو قرنطینہ  میں رکھنے کا عمل  درست اندز میں انجام نہ پانے کی وجہ سے بارڈر پار کرنے والے زائرین  کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گلگت بلتستان  اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین  کی خدمت کرنے  اور ان  نازک حالات میں ان کو  سہولیات فراہم  کرنے کی بجائے نامناسب  مکانات   میں غیر مناسب انداز میں رکھے جارہے ہیں۔  جس کی وجہ سے  زائرین  نہایت ابتر حالات سے دوچار ہورہے ہیں۔ ہمارا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ زائرین کی سہولت کے  لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے تاکہ کوئی غیر انسانی صورت حال سے رو برو نہ  ہو جائے۔  اللہ تعالی  تمام عالم انسانیت  کو موجودہ وبا سے نجات عطا کرے۔ اور اس سلسلے میں خدمات انجام دینے والوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .