۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جعفری

حوزہ/ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی  ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جوکہ ان دنوں سرداررشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئےایران کے دورے پر ہیں انہوںنے ایم ڈبلیوایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں سردارمقاومت حاج قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اکابرین، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختاراحمد امامی، علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ آغاسید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسدعباس نقوی، علامہ حیدرعباس عابدی ودیگر قائدین نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی ؒ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور وہیں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا ۔

شیعہ سنی علمائے کرام نے شہیدِ سرفراز اسلام کو گلہائے عقیدت پیش کیئے ، رات بھر گریہ وزاری اور راز ونیاز کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صبح کو الوداع کہہ کر وفد نے واپس قم کی راہ لی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .