۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستان

حوزہ/شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکی عزائم کی نابودی تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے نعرہ بازی بھی کی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام چہلم شہدائے مقاومت اسلام کا عظیم الشان اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ملی یکجہتی کونسل، جماعت اسلامی اور تنظیم اہل حرم سمیت متعدد شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکی عزائم کی نابودی تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے نعرہ بازی بھی کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا اولین دشمن ہے اس سے خیر کی امید رکھنااپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے۔احسان فراموشی اور پیٹھ میں چ±ھرا گھونپنااس کی پرانی روایت ہے۔

انہوں نے کہا مسلمان حکمرانوں کی بقا اور امت مسلمہ کے تحفظ امریکہ سے دوری کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔امریکہ نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امت مسلمہ کے خلاف اپنے مذموم ارادوں کا پردہ چاک کیا ہے۔امریکہ نے مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کی راہ کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے قاسم سلیمانی کی شہادت کی شکل میں امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔استعماری قوتیں اس حقیقت کو ذہن نشین کر لیں کہ حکمران چاہے ان کےاطاعت گزار بن جائیں قوم کے ہر بچے کی زبان پر امریکہ اسرائیل مردہ اور مقاومت زندباد کی صدا ہمیشہ بلند رہے گی۔انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی تو نہ عوامی خواہشات کے تابع ہے اور نہ ہی ایک باوقار ریاست کے شایان شان ہے۔یہ امریکی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔قوم کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کے نعرے محض خوش نما انتخابی دعووں کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ہم اپنے قومی وقار کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔حکومت ایسی خارجہ پالیسی کا اعلان کرے جو بیرونی دباو¿ سے آزاد اور ملک و قوم کے حقیقی مفاد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ظالموں کے مخالف رہیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مقاومتی بلاک عالمی امن کی ضمانت اور امریکی بلاک پوری دنیا کی تباہی کی علامت ہے۔ دنیا کی معتدل قوتوں کا رجحان ان امریکہ مخالف طاقتوں کی طرف ہے جو عالم استکبار کو دنیا کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے دنیا بھر میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ مشرق وسطی اور ایشیا میں عدم استحکام انہی پس پردہ ہاتھوں کی کارستانی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع عالمی استعمار کی راہ میں رکاوٹ اور امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اس آزاد ی قدس کی راہ کے شہید ہیں جس قدس کی آزادی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اور بنیادی اصول ہے۔شہید قاسم سلیمانی اس شیطانی گروہ کو شکست دی جسے دنیا داعش کے نام سے جانتی ہے اور یہ شیطانی طاقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔ آج داعش کو پاکستان کی سرحد پر لاکر بسایا جا رہا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ چاہے وہ یمن کے مظلوم ہوں، عراق کے مظلوم ہوں یا کشمیر و فلسطین کے مظلومین۔ آج ڈیل آف دی سینچری کی طرز پر کشمیر کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مکتب تشیع کسی کو بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےحجت الاسلام والمسلمین آغا علی رضوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے مشرق وسطی کو امریکہ کی پالیسوں کی قبرستان بنا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی مظلوم و محروم ہے اور آئے روز نئے آرڈ ر کے ذریعے حقوق سے محروم رکھے جا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو انکے امنگوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں ۔

چہلم شہدائے مقاومت میں خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ وحید کاظمی اور علامہ محسن علی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل نے کوشش کی کہ مشرق وسطی کے اسلامی ممالک سمیت پاکستان کوتقسیم کرے۔ امریکہ کے اس مکروہ منصوبے کو ناکام کرنے والے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھے۔ امریکہ و اسرائیل نے داعش کو وجود میں لاکر اسلامی ممالک کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کردیا اور ان تمام مقدسات کو ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن مزاحمتی بلاک نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاست سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے تمام اسلامی ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیلنس پالیسی کے تحت بے گناہ مکتب تشیع کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ جبری گمشدگی غیر قانونی، غیر آئینی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو فوری طور پر رہا کیا جائے ان کا کوئی جرم ہے تو عدالتوں میںپیش کیا جائے۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل وقت کا اصحاب فیل ہے۔ ہم کشمیر پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔ آئی ایس او پاکستان کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی فرزند اسلام تھے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کے جبری گمشدگان کو فوری پر رہا جائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اسلام کا فرزند اور فلسطین کے عوام کی آواز تھے۔ قاسم سلیمانی نے امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ امت مسلمہ کا قاتل اور دشمن ہے۔ امریکہ سعودی عرب کے مدد نیوورلڈ آرڈر کا نفاذ چاہتا ہے۔ قاسم سلیمانی نے نیو ورلڈ آرڈ اور ڈیل آف سینچری کو ناکام بنا دیا تھا۔ اسلام کی کامیابی اور امریکہ کی نابودی اتحادی امت مسلمہ میں مضمر ہے۔ اس موقع چہلم شہدائے مقاومت کے کنوینئر برادر نثار فیضی نے اس عظیم الشان تقریب کو کامیاب کرانے میں کردار ادا کرنے والے علمائ، جماعتوں ، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .