۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جلال حیدر

حوزہ/ ان  کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن ممکن ہوا۔ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب شورکی مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت  کرتے ہیں  اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلٰی سطی پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے کیا ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہماہِ مقدس میں مذہبی مقامات اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ 
 ان  کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن ممکن ہوا۔ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .