بدھ 1 جولائی 2020 - 08:35
تہران  کلینک میں گیس سلینڈر دھماکہ، 19 افراد جان بحق 

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، ایران کے حکومتی ذرائع کے مطابق دھماکہ سینا نامی ایک میڈیکل کلینک میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سلینڈر دھماکہ، 19 افراد جان بحق، ایران کے حکومتی ذرائع کے مطابق دھماکہ سینا نامی ایک میڈیکل کلینک میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا.

اطلاع کے مطابق منگل کی شام کو تہران شہر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے شعلے دور دراز کے علاقے سے دیکھے گئے. 

ایران کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ تہران شہر میں واقع سینا نامی ایک میڈیکل کلینک میں ہوا. دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 19 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے.

 واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha