۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایرانی صدر

حوزہ/ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے کل کا اجلاس امریکہ کی نئی سیاسی ناکامی کا منظر تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی | ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے کل کا اجلاس امریکہ کی نئی سیاسی ناکامی کا منظر تھا۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 3جولائی 1988 کو امریکی میزائل کے ذریعے ایرانی ایئربس طیارے کو نشانہ بنانے کی  32 ویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری تاریخ میں ایک بڑی جنایت تھی۔

3جولائی 1988 میں خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر طیارے کو امریکی بحری بیڑے نے میزائل سے نشانہ بنا کرمار گرایا تھا جس کے باعث اس میں سوار290 نہتے ایرانی شہری شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف اس واقعے  کے لئے معافی نہیں مانگی اور اس حملے میں ملوث عنصر کی مذمت نہیں کی بلکہ اس کو بھی تمغہ دے دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدا کے اجلاس کو امریکی نئی سیاسی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ امریکہ اپنے حساب کتاب میں اس بات کو بتائے کہ ہم نے اقتصادی شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایرانی عوام پر دباؤ ڈالا ہے ، لیکن قانونی ، سیاسی اور اخلاقی طور پر وہ کئی بار ناکام ہوچکے ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .