۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اولین واکسن کرونا

حوزہ/ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ علم پر مبنی متعدد ایرانی کمپنیاں متوازی طور پر کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور رواں سال کے آخر تک ان کمپنیوں میں سے ایک اس ویکسین کی تیاری میں اپنی کامیابی کا اعلان کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ علم پر مبنی متعدد ایرانی کمپنیاں متوازی طور پر کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور رواں سال کے آخر تک ان کمپنیوں میں سے ایک اس ویکسین کی تیاری میں اپنی کامیابی کا اعلان کرے گی۔

یہ بات حسین وطن پور نے پیر کے روز کہی،انہوں نے کہا کہ علم پر مبنی ایک بڑی تعداد ایرانی کمپنیاں کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس سال کے آخر تک ان کمپنیوں میں سے ایک اس ویکسین کی تیاری کرے گی۔
حسین وطن پور نے مزید کہا کہ ایرانی HPV اور موسمی فلو کے ویکسین کو اس سال کے آخر تک تیار اور فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علمبردار ممالک کی طرح ویکس کی تیاری کی سمت گامزن ہیں اور ایرانی کامیابیاں بین الاقوامی کامیابیوں کے ساتھ مقابلہ کرسکتی ہیں۔علم پر مبنی متعدد ایرانی کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری کی کوشش کر رہی ہیں جو جلد ہی ان میں سے ایک کمپنی ویکسین کی تیاری میں اپنی کامیابیوں کو پیش کرے گی ، البتہ دیگر کمپنیوں نے بھی اس شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال علم پر مبنی تین کمپنیاں ایچ پی وی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہیں جن کی کوششوں اور سائنسی صلاحیت کے پیش نظر سال کے آخر تک اس ویکسین تیار ہو گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .