۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان

حوزه/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی نے کلائی اور چینی قونصلیٹ واقعات میں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کر قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا کا مسئلہ نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی نے کلائی اورکزئی ایجنسی میں مدرسہ اہلبیت کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردی کے واقعات کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعات میں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کر قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کوبے نقاب کرتے ہوئے ان ملک دشمن عناصر کو کیفر وکردار تک پہنچایا جائے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ایک خاص مائنڈ سیٹ کے لوگ ہیں جو ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ اور ملک میں دہشتگردی کی بنیادہے۔ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا مسئلہ نہیں۔ ملک کےخلاف ہو نے والی اس سازش کو متحد ہو کر ناکام بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بلا تفریق دہشتگردی پھیلانے والے عناصر اور دہشتگردانہ مائنڈ سیٹ افراد کو قانون کے شکنجہ میں پکڑ کر بے نقاب کریں اور ان ملک دشمن عناسر کو قانونی کٹہرا میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے جو معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ ملک تاریخ کے کٹھن ترین دور سے گزر رہا ہے، دہشت گردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ملک دشمن عناصر ہمیشہ ملک میں دہشتگردی کے ذریعے ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپی ہے۔ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں خود کش حملے ہوتے رہے لیکن قوم نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا ملک میں امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے.

انہوں نے کہا ہماری دانشمندآنہ قیادت علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ ملک میں امن و امان اور ملکی استحکام کےلئے کوششیں کی ہےجو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں

علامہ عارف حسین واحدی نے کلایہ کے شہدا ءکیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بم دھماکہ کے نتیجے میں شہریوں کے ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .