۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کےمزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کےمزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں بہت سے زائرین شہید ہو گئے۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور مجروحین کی شفایابی کےلئے دعا کی اور کہا: مقدس مقامات پر دہشتگردی ان تکفیریوں کی سازش ہو سکتی ہے جو ہمیشہ مسلمانوں میں انتشار و افتراق اور مقدس مقامات کی توہین کے ذریعہ امت کو کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: الحمد للہ دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں۔ جس سے اصل حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور مقدس مقامات میں اس طرح کی مجرمانہ کاروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .