حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: ہم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست،جامعہ دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر ان کے لواحقین، شاگردوں اور پیروکاروں کو تعزیت عرض کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا: جب ملک میں فرقہ واریت عروج پر تھی اس وقت ان کی جرأت اور مثبت سوچ نے ملکی حالات کی بہتری اور امت کو جوڑنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا: ہم ان کی ان خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور تمام امت کو ملک میں اتحاد و وحدت اور مثبت طرز فکر کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ قرآن پاک کے کے تصور (امت واحدہ) کو عملی طور پر اجاگر کیا جا سکے۔ آمین یا رب العالمین