۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بارڈر ایریاز میں پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے خلاف تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: دہشتگرد اور شدت پسند عناصر دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کاروائیوں کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کریں اور پھر سے سر اٹھاتی دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: وطن عزیز کی محافظ فورسز خاص کر شہدا اور زخمیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .