حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ سید علی رضوی نے کہا: ہم شہدا ملت کی تکریم کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ اس وطن عزیز کی بنیادیں مظبوط رکھنے میں شہدا کا لہو شامل ہے۔
انہوں نے کہا: پاکستان میں جاری فسطائیت اور ظلم کو مسترد کرتے ہیں، یہ جو سانحات ہوتے ہیں ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لئے ہوتے ہیں، شہداء نے استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
علامہ سید علی رضوی نے کہا: ہم شخصیت پرستی کا شکار نہیں ہم اصولوں اور نظریات کی سیاست پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو بھی ملت کے حقوق کی بات کرتا ہے اسے لاپتہ کر دیا جاتا ہے، ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے۔