۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی 

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: حسینیت ایک ایسی حقیقت ہے کہ  وہ کسی بھی شکل میں ہو اپنا اثر چھوڑتی ہے  اور یہی وجہ ہے کہ دشمن  عزاداری اور مکتب اہل بیت علیہم السلام پر ہر طرف سے حملہ آور ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے کہا: اندرونی اور بیرونی دونوں طرف سے اہل بیت علیہم السلام کی تعالیم اور عزاداری کو نشانہ بنائے ہوئے ہے وہ چاہتا ہے کہ عزاداری، مجلس و ماتم ہو ہی نہ یا اگر ہو تو مجلس و ماتم، نوحہ و مرثیہ حسینی فکر و حسینی پیغام سے خالی ہو۔

انہوں نے معروف شعر "نور خدا ہے کفر کی حالت پہ خندہ زن ، پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائیگا" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن یہ بات بھول گیا ہے کہ حسینیت انسانیت کی روح ہے اور جب تک بشریت و انسانیت موجودہے۔ حسینیت موجود ہے اور جب تک حسینیت موجود ہے انسانیت دنیا میں زندہ رہے گی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: حسینیت اور عزاداری نے عالم اسلام میں اٹھنے والے کتنے ہی فتنوں کو ختم کیا۔ عراق میں داعش، لبنان میں صیہونیت اور ایران میں شہنشاہیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ان اقوام کو عزت سے سرفراز کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .