۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: پاکستان ، افغانستان یا دیگر ممالک میں اسلام کے نام پر دہشتگردی اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانا ایک مکروہ عمل ہے جسے کسی صورت اسلامی تعلیمات کے ساتھ سازگار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پاکستان، افغانستان یا دیگر ممالک میں اسلام کے نام پر دہشتگردی اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانا ایک مکروہ عمل ہے جسے کسی صورت اسلامی تعلیمات کے ساتھ سازگار قرار نہیں دیا جاسکتا چونکہ اسلام کے نزدیک ایک بے گناہ انسان کا قتل تمام انسانوں کے قتل کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا: دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدام اور بہتر سوچ کو پروان چڑھانا اصولی طور پر او آئی سی کی ذمہ داری ہے لیکن ان کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان سے کوئی امید رکھنا فضول ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے امید ظاہر کی کہ اسلامی دنیا میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بنانے میں ایران، سعودیہ عرب اور سب سے بڑھ کر پاکستان کردار ادا کرسکتا ہے اور پاکستان کو یہ کردار ادا کرنا چاہیے جس سے امت مسلمہ متحد ہوکر صرف دہشتگردی ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کو درپیش دیگر چیلنجز کا بھی بھرپور مقابلہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .