۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات‎

حوزه/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات‎ ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی، سیاسی و قومی صورتحال بالخصوص آمد محرم الحرام کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ کو مختلف قومی امور سمیت تنظیمی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹس کے متعلق اقدامات و پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے قومی امور میں ان کی رہنمائی کی اور ملت جعفریہ کی خدمات کے سلسلہ میں ان کی اور ان کی ٹیم کی زحمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .